انگلش کرکٹ کی سمت درست نہیں ،ْکیون پیٹر سن

اتوار 10 جون 2018 13:10

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) سابق بیٹسمین کیون پیٹرسن نے کہا ہے کہ انگلش کرکٹ کی سمت درست نہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ 2 برس کے دوران انگلش ٹیم کی سفید بال کے ساتھ کرکٹ میں کافی بہتری آئی مگر اس دوران ٹیسٹ میں کارکردگی خراب ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پیٹرسن نے کہاکہ میں نہیں جانتا ہوں کہ انگلینڈ کس طرف جانا چاہتا ہے ہم آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی20 جیت چکے، ہوم اینڈ اوے ایشز میں فتح ملی، بھارت کو کچھ عرصے قبل اس کے ملک میں شکست دی، لوگ بہت زیادہ ٹیسٹ کی فکر کرتے ہیں اور اب اس پر دھیان نہیں دیا جا رہا ۔

متعلقہ عنوان :