سرگودھا‘ قتل کی رنجش پر دو افراد قتل‘ لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے‘ مقدمہ درج

اتوار جون 13:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) سرگودھا کے گائوں گوند پور میں قتل کی رنجش پر فائرنگ سے جاںبحق دونوں مقتولین کی نعشیں پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے واقعہ کے مقتولین سمیت ملزمان کے خلاف کراس مقدمہ قتل درج کر لیا۔زرائع کے مطابق موقع پر قتل کی رنجش پر فائرنگ سے پولیس کو 2 مقتولین32 سالہ فرید اور پھلروان کے 28 سالہ محمد قاسم کی نعشیں ملی تھیں۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ میانی نے گوند پور کے مقتول فرید کے بھائی محمد جاوید کی رپورٹ پر مقتول قاسم کے علاوہ عرفان،شاہد،ثقلین ،2 نامعلوم جبکہ پھلروان کیمقتول محمد قاسم کے بھائی ارشد محمود کی رپورٹ پر مقتول فرید کے علاوہ تصور،2 نامعلوم کے خلاف کراس مقدمہ زیر دفعہ 302/148/149 ت پ درج کر لیا۔فریقین کے مابین قتل کی رنجش چلی آ رہی ہے جس میں ملزم عرفان کے بھائی کو مقتول فرید کے بھائی ظفر نے قتل کیا تھا اور بیرون ملک فرار ہوگیا جو تاحال مفرور ہے۔

متعلقہ عنوان :