Live Updates

تحریک انصاف کا سرگودھا میں قومی اسمبلی کے پانچوں حلقوں کیلئے امیدواروں کو نامزد کر کے پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ

اتوار 10 جون 2018 13:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) تحریک انصاف نے سرگودھا میں قومی اسمبلی کے پانچوں حلقوں میں جن امیدوراں کو نامزد کر کے پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ان میں سرگودھا ون این اے 88 سے ندیم افضل چن PPP کو خیر آباد کہہ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے‘ سرگودھا ٹواین اے 89 سیاسامہ غیاث میلہ مسلم لیگ ق کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے،سرگودھا تین این اے 90 کا فیصلہ باقی ہے جہاں سے ٹکٹ کی امیدوار سابق خاتون ایم پی اے ڈاکٹرنادیہ عزیز پی پی پی کو خیر آباد کہہ کر مسلم لیگ ن سے ایم پی اے منتخیب ہوہیں اور قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کے چکر میں مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئیں۔

سرگودھا چاراین اے 91 سے سابق ایم پی اے چوہدری عامر سلطان چیمہ مسلم لیگ ق کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ان کے والد چوہدری انور علی چیمہ مرحوم چھ بار منتخیب ہو کر رکن قومی اسمبلی رہے جہنیں عوام شہنشاہ تعمیرات کے نام سے زندہ رکھے ہوئے ہیں ،سرگودھا پانچ این اے 92 سیسابق ایڈیشنل آئی جی پولیس ظفر احمد قریشی مسلم لیگ ق کے حامی رہے اب پی ٹی آئی سے امیروار ہیں۔

(جاری ہے)

اس ٹکٹ تقسیم سے پارٹی کینظریاتی کارکن نہ صرف مایوس ہوئے بلکے وہ ابھی تک کسی امیدورا کی انتخابی سرگرمیوں اور کنویسنگ میں حصہ نہیں لے رہے۔سرگودھا شہر کے حلقہ این اے 90 سے سابق ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز کے علاوہ پارٹی کے صوبائی راہنما اور ممتاز اختر کاہلوں بھی ٹکٹ کے لئے متحریک ہیں گزشتہ انتخابات 2013میں ممتاز احمد کاہلوں مسلم لیگ ن کے حامد حمید سیشکست کھا گے تھے۔ اب ممتاز اختر کاہلوں این اے 90 سے الیکشن کے لئے ایک عرصہ سے عوامی رابطہ مہم چلائے ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی قیادت نے اس حلقہ سے ملک منصور لک کو بھی کاغزات داخل کرنے کی ہدائت کر دی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات