سرگودھا میں کوٹ مومن روڈ پر ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار جاںبحق ہو گیا

اتوار 10 جون 2018 13:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) سرگودھا میں کوٹ مومن روڈ پر ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار جاںبحق ہو گیا۔پولیس نے متوفی کی نعش ورثاء کے حوالے کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نواحی موضع مٹھہ لک کا محمد شہباز مٹیلہ سے گھر آ رہا تھا کہ کوٹ مومن روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر موقع پر دم توڑ گیا ، حادثہ کے بعد گاڑی ڈرائیور فرار ہو گیا ۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔