حجرہ شاہ مقیم میں پانچ افرد نے بیوہ حافظہ کے گھر اورزرعی زمین پرقبضہ کرلیا

زرعی زمین ٹھیکہ پرلے کر مٹی، درخت،گھرکے تالے توڑکر لاکھوں کاسامان چوری کرلیاگیا،خاتون یتیم بچوںسمیت دھکے کھانے پر مجبور

اتوار جون 13:10

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) حجرہ شاہ مقیم میں پانچ افرد نے بیوہ حافظہ کے گھر اورزرعی زمین پرقبضہ کرلیا، زرعی زمین ٹھیکہ پرلے کر مٹی، درخت،گھرکے تالے توڑکر لاکھوں کاسامان چوری کرلیاگیا،خاتون یتیم بچوںسمیت دھکے کھانے پر مجبور،عدالتی احکامات پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گائوںچپلی پور کی رہائشی بیوہ حافظ قرآن تین معصوم بچوں کی ماں آسیہ بتول نے خاوند کی وفات کے بعد ایک ایکڑ زرعی زمین موضع بتھنہ کے رہائشی شخص قاسم علی ولد عبدالحق کو پٹہ پردیدی اور اپنے گھر کو تالالگاکر بچوں سمیت لاہور کسی دینی درسگاہ میں ملازمت اختیار کرلی جسکی غیر موجودگی کا فائد ہ اٹھاکر پٹہ درقاسم علی نے دیگر اشخاص محمد مشاق ،محمد امیر ،قار ی رمضان ساکنان موضع بتھنہ اورایک کس نامعلوم کے ساتھ ساز بازکرکے بیوہ کی زرعی زمین سے مٹی چوری فروخت کردی اور 32قیمتی درخت جبکہ اسکے گھر کے تالے توڑ کرلاکھوں کا قیمتی گھریلوسامان بھی چوری کرکے اسکے گھر پر ناجائز قبضہ جمالیاجسکاعلم ہونے پر بیوہ گائوں واپس لوٹی تو اسکی دنیالٹ چکی تھی جو بے گھر ہوجانے کی وجہ سے دردر دھکے کھانے پر مجبور ہوگئی ،این این آئی کے مطابق اسی دوران مقامی معززین نے ثالثی فیصلہ اورعدالت نے بیوہ کی فریاد پراسکے حق میںفیصلہ صادر کردیامگر ملزمان نے اسکامال مسروقہ اور گھر سے ناجائز قبضہ نہ چھوڑاتو حافظ قرآن بیوہ کی درخواست پر تھانہ حجرہ شاہ مقیم پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے بیوہ نے اعلیٰ پولیس حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :