حجرہ شاہ مقیم ‘بچوں کی لڑائی پر چادر و چاردیواری کاتقدس پامال کرکے دیہاتی کابازوتوڑنے والے ملزمان کے خلاف عدالت کے حکم پر دوماہ بعد مقدمہ درج

اتوار جون 13:10

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) حجرہ شاہ مقیم میںبچوں کی لڑائی پر چادر و چاردیواری کاتقدس پامال کرکے دیہاتی کابازوتوڑنے والے ملزمان کے خلاف عدالت کے حکم پر دوماہ بعد مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دھوڑکوٹ داخلی جندارن کلاںکارہائشی اللہ دتہ ولد فیض احمد مغل اپنے اہل وعیال کے ہمراہ گھر پرموجود تھاکہ اچانک ملزمان محمد حسین ،محمد اشرف اور محمد افضال ڈنڈے سوٹوں سے مسلح ہوکر اسکے گھر کی چادرو چاردیواری کاتقدس پامال کرتے ہوئے داخل ہوگئے اوراللہ دتہ پر سوٹوں کے وار کرکے اسکابازو توڑ ڈالا اسی دوران اسکی بیوی اوروالدہ اسے ملزمان سے بچانے کی خاطر آگے بڑھیں تو ملزمان نے خواتین کوبھی بالو ں سے پکڑکر گھسیٹااوران پر بھی تشدد کیاانکے کپڑے پھاڑدیے گئے شور واویلا سن کرگائوں والوں نے وہاں پہنچ کرانہیںملزمان کے چنگل سے آزادکروایا،این این آئی کے مطابق تشدد کے اس واقعہ کی وجہ بچوں کی معمولی لڑائی بیان کی گئی ہے ،مقامی تھانہ میں مقدمہ درج نہ ہونے پر متاثر ہ شخص نے عدالت سے رجوع کیاتو دوماہ بعد عدالتی احکامات پر ملزمان کے خلاف تھانہ حجرہ شاہ مقیم میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔

متعلقہ عنوان :