حجرہ شاہ مقیم‘تعلق داری کی بنیاد پرتین لاکھ ہتھیالیے ،رقم واپسی کیلئے بوگس چیک تھمادیاگیا،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

اتوار جون 13:10

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) حجرہ شاہ مقیم میںتعلق داری کی بنیاد پرتین لاکھ ہتھیالیے ،رقم واپسی کیلئے بوگس چیک تھمادیاگیا،،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محلہ مقصو دعالم شاہ کے رہائشی منصب علی ولد حاکم علی ڈوگر سے گائوں 66ڈی پاکپتن کے رہائشی لیاقت علی ولد عبدالغنی نے باہمی اعتماد اور بھروسہ کی بنیادپر ذاتی ضرورت ظاہر کرکے تین لاکھ روپے ادھار لے لیے جنکی واپسی کی خاطر اس نے ایک چیک جاری کردیاجسے مقررہ وقت پر منصب علی نے کیش کرواناچاہا تو بینک حکام نے اسے بوگس قرار دیدیاجسکے اکائونٹ میں رقم نام کی کوئی چیزنہ تھی ، این این آئی کے مطابق عدالتی احکامات پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :