ْحجرہ شاہ مقیم میںمزدوی کے تنازعہ پر زمیندار نے مزدوروں پر تشدد کرنے کا مقدمہ درج کروادیا

اتوار جون 13:10

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) حجرہ شاہ مقیم میںمزدوی کے تنازعہ پر زمیندار نے مزدوروں پر تشدد کرنے کا مقدمہ درج کروادیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوںپھلرون وزیرکے میںریاض احمد ،فیاض احمد ،مختار احمد ،محمد اشرف ،محمد شارف اور استخار نے مقامی زمیندار محمدحسین ولد محمدشعبان ساکن کوٹ افضل داخلی بھوکن کی زمین پر ایک ایکڑ فصل دھان لگائی تھی جس کی مزدوری کی ادائیگی کم کرنے پرتنازعہ ہوگیا،این این آئی کے مطابق زمیندار نے تھانہ حجرہ شاہ مقیم میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ اس نے ملزمان کو مزدور ی کی رقم اداکردی تھی مگر انہوں نے اسے اور اسکے بھائی کو تشدد کانشانہ بنایااور اسلحہ تان کرقتل کی دھمکیا ںدیتے رہے مزدور اور مالک کی اس لڑائی کامقدمہ تھانہ حجرہ شاہ مقیم میں فوری درج کرلیاگیااور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :