ترال اور اونتی پورہ میںایک بار پھر تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ شروع

اتوار 10 جون 2018 13:10

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزنے ضلع پلوامہ کے علاقوں ترال اور اونتی پورہ میں ایک بار پھر تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز، پولیس اور پیراملٹری فورسز ترال اونتی پورہ روڈ پر مختلف مقامات پرگاڑیوں اور پیدل چلنے والوںکی تلاشی لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

لوگوں کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز مسافروں کی تلاشی لے رہی ہیں، ان سے شناختی کارڈ طلب کررہی ہیںاورا نہیں گاڑیوں سے زبردستی اتاررہی ہیںجس سے لوگوں کوباالخصوص ہسپتال جانے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کرقطار میں کھڑا کرکے گھنٹوں انتظار کرایا جارہا ہے۔ایک مقامی باشندے عبدالاحدنے کہا کہ بھارتی فورسزنودل میں سی آر پی ایف کیمپ کے نزدیک گاڑیوںکو روک کر مسافروں کی جامہ تلاشی لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا جب لوگوں کو اسی طرح سڑکوں پر ذلیل ہونا ہے تو جنگ بندی کا اعلان کرنے کا مقصد کیا ہی