عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا (آج )آخری روز

الیکشن کمیشن، ضلعی ریٹرننگ افسروں اور ریٹرننگ افسروں کے دفاتر تعطیل کے روز بھی کھلے رہے

اتوار جون 13:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج (پیر )آخری دن ہے۔تفصیلا کے مطابق الیکشن کمیشن،، ضلعی ریٹرننگ افسروں اور ریٹرننگ افسروں کے دفاتر تعطیل کے روز بھی کھلے رہے اورانتخابات میںحصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کا سلسلہ جاری رہا ۔

(جاری ہے)

آج (پیر )کے روز کاغذات نامزدگی داخل کرانے کا آخری روز ہے جس کے بعد امیدواروں کی فہرست آویزاں کی جائے گی ۔