گوجرانوالہ ،ْسوشل میڈیا پرلڑکی بن کراغوا کرنے والے گروہ کے 2 کارندے گرفتار

پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ایک مغوی کو بازیاب کرالیا گرفتار ملزمان اس گروہ سے وابستہ ہیں جو سوشل میڈیا پر لڑکی بن کر شہریوں سے دوستی کرتے ہیں ،ْ تفتیش کے دور ان انکشاف

اتوار جون 13:20

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) گوجرانوالہ میں سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد شہریوں کو اغوا کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے ،ْ پولیس نے گروہ کے 2 کارندوں کو حراست میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا کیے گئے ایک شہری کو بازیاب کراتے ہوئے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش معلوم ہوا کہ گرفتار ملزمان اس گروہ سے وابستہ ہیں جو سوشل میڈیا پر لڑکی بن کر شہریوں سے دوستی کرتے ہیں اور پھر انہیں ملاقات کے لیے بلا کر اغوا کرلیتے تھے۔

گرفتار ملزمان نے اپنی مذموم کارروائیوں کیلئے لڑکیوں کے نام سے سوشل میڈیا پر کئی اکاؤنٹ بنا رکھے تھے اور وہ اپنے دوستوں کو ملاقات کے بہانے بلا کر پہلے انہیں اغوا کرتے اور پھر مغویوں کے اہلخانہ سے بھاری تاوان وصول کرتے تھے۔ پولیس نے گرفتار کیے جانے والے دونوں ملزمان کو ایک فون کال کو ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کیا ،ْ گروہ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :