جراسک ورلڈ ،ْفالن کنگ ڈم‘ نے دو روز میں دنیا کے 30 ممالک سے مجموعی طور پر 3 کروڑ 93 لاکھ امریکی ڈالر کی کمائی کرلی

یو قامت تباہی پھیلاتے ڈائنا سور کی داستان پر مبنی فلم کو تاحال شمالی امریکا میں ریلیز نہیں کیا گیا ،ْ پندرہ جون کو چین میں ریلیز کیا جائیگا

اتوار 10 جون 2018 13:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) معروف ڈائناسور فرنچائزسائنس فکشن فلم ’جراسک ورلڈ‘ کی پانچویں فلم ’جراسک ورلڈ ،ْفالن کنگ ڈم‘ نے ابتدائی دو روز میں دنیا کے 30 ممالک سے مجموعی طور پر 3 کروڑ 93 لاکھ امریکی ڈالر کی کمائی کرلی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کو دنیا کے 30 مختلف ممالک میں ریلیز کردیا گیا۔جراسک ورلڈ ،ْفالن کنگ ڈم کو ابتدائی طور پر7 جون کو صرف 7 ،ْ 8 جون کو مزید 23 مختلف ممالک میں ریلیز کیا گیا۔

فلم نے ابتدائی 2 دن میں دنیا کے 30 ممالک سے مجموعی طور پر 3 کروڑ 93 لاکھ امریکی ڈالر (پاکستانی 4 ارب روپے سے زائد) کی کمائی کرلی۔دیو قامت تباہی پھیلاتے ڈائنا سور کی داستان پر مبنی اس فلم کو تاحال شمالی امریکا میں ریلیز نہیں کیا گیا جہاں فلم کی کمائی کے ممکنہ ریکارڈ بننے کی چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ورائٹی کے مطابق جراسک ورلڈ ،ْفالن کنگ ڈم نے روس، ہانگ کانگ، جنوبی کوریا، بھارت، برطانیہ اور تائیوان کی باکس آفسز سے ابتدائی 2 دن میں 3 کروڑ 93 لاکھ امریکی ڈالر بٹورے۔

جراسک ورلڈ ،ْفالن کنگ ڈم‘ کو شمالی امریکا میں رواں ماہ 22 جون ،ْ چین میں اسے 15 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔ پاکستان میں بھی اس فلم کو آئندہ ہفتے پیش کیا جائے گا۔خیال کیا جا رہا ہے کہ جراسک ورلڈ سیریز کی پانچویں فلم شمالی کوریا میں ریلیز کے ابتدائی ہفتے میں ہی 15 کروڑ ڈالرز بٹورنے میں کامیاب جائیگی۔فلم کی کاسٹ میں کرس پراٹ، بریس ڈلاس ہوورڈ، بی ڈی وونگ، جیمز کارم ویل، ٹیڈ لوینی، جسٹس سمتھ اور ٹوبی جونز سمیت دیگراداکار شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اس سیریز کی پہلی فلم ’جراسک پارک‘ کے نام سے 1993 میں ریلیز ہوئی تھی جس کے بعد اس کی دوسری فلم ’دی لاسٹ ورلڈ ،ْجراسک پارک1997 میں ریلیز کی گئی ،ْپہلی دو فلموں کی شاندار کامیابی کے بعد سیریز کی تیسری فلم ’جراسک پارک تھری‘ کے نام سے سال 2001 میں ریلیز کی گئی، سیریز کی چوتھی فلم ’جراسک ورلڈ‘ 2015 میں ریلیز کی گئی ،ْاب 3 سال کے وقفے کے بعد اس سیریز کی پانچویں فلم کو ریلیز کیا گیا ہے جو ممکنہ طور پر کئی فلموں کے ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہو جائیگی۔