صدر ن لیگ شہباز شریف ٹکٹ کے حصول کے لیے پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہو گئے

قائد آپ ہیں میاں نوازشریف صاحب،آپ کا فیصلہ اور جماعت کےفیصلے کا پابند ہوں،صدر ن لیگ شہباز شریف

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان اتوار جون 13:48

صدر ن لیگ شہباز شریف ٹکٹ کے حصول کے لیے پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10جون 2018ئ) مسلم لیگ ن کےپارلیمانی بورڈ کاچھٹاروز تھا۔پارلیمانی بورڈ میں ٹکٹ کے امیدواروں کے انٹرویو کیے جا رہے ہیں۔صدر ن لیگ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آج لاہورکےامیدواروں کے انٹرویو کیے جا رہےہیں۔امیدواروں کےمسلسل انٹرویوزکیےجارہےہیں۔ٹکٹ کےخواہش مندامیدواروں کی بڑی تعدادموجود ہے۔۔مسلم لیگ ن کےٹکٹ کےخواہشمندامیدواروں کاجذبہ قابل دیدہے۔

صدر ن لیگ شہباز شریف بھی ٹکٹ کے حصول کے لیے پارلیمانی بوڑد کے سامنے پیش ہوئے،اور 35 رکنی پارلیمانی بوڑد کے سامنے انٹر ویو دیا اس دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پارٹی اور پارلیمانی بورڈ جو بھی فیصلہ کرے گی میں اس کا پابند ہوں۔اور یہ بات تمام پارٹی رہنماؤں کے ذہن میں ہونی چاہئیے کہ پارٹی کے قائد نواز شریف ہیں اورنواز شریف نے اس پارٹی کو خون پسینے سے ایک کیا۔

(جاری ہے)

اور اس کو پورے پاکستان میں متعارف کروایا۔۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں تو صرف پنجاب میں جلسے کرتے تھا اور نہ کبھی مجھے قائد ن لیگ نے کہیں اور جلسہ کرنے کی اجازت دی اس بار انہوں نے مجھے کراچی میں جلسہ کرنے کی اجازت دی تو میں نے وہاں دیکھا کہ کراچی کے لوگ سب سے پہلے یہ بات کرتے ہیں کہ میاں نواز شریف نے کراچی میں امن قائم کیا ہے۔۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے پارٹی نے کام کرنے کا موقع دیا اور اب پارٹی جو بھی فیصلہ کرے گی مجھے قبول ہو گا۔

اس متعلق مریم نواز نے بھی ٹویٹر پر ٹویٹ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس صرف پاکستان مسلم لیگ ن میں ہوتا ہے کہ پارٹی کے صدر کا بھی انٹر ویو کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قائد آپ ھیں میاں نوازشریف صاحب،آپ کا فیصلہ اور جماعت کےفیصلے کا میں پابند ہوں،آپ نے اس جماعت کو اپنے خون سے سینچاھے،،کراچی میں لوگ پہلی بات یہ کرتے ھیں کہ میاں صاحب کراچی میں امن لائے ھیں۔