وفاقی اور صوبائی اعلیٰ بیوروکریسی میں تبادلوں کیلئے فہرستیں نگران وزیراعظم کو ارسال

ْ وزیراعظم آفس کی وفاقی بیوروکریسی اور بالخصوص صوبوں کے پولیس سربراہان اور چیف سیکرٹریز کے تبادلوں سے متعلق مشاورتم آئندہ دنوں میں صوبائی نگران حکومتوں کی مشاورت سے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کے تبادلے کردیئے جائیں گے

اتوار 10 جون 2018 13:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) وفاقی اور صوبائی اعلیٰ بیوروکریسی میں تبادلوں کے لئے فہرستیں نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کو ارسال کردی گئی ہیں‘ وزیراعظم آفس وفاقی بیوروکریسی اور بالخصوص صوبوں کے پولیس سربراہان اور چیف سیکرٹریز کے تبادلوں سے متعلق مشاورت کررہا ہے۔ آنے والے دنوں میں صوبائی نگران حکومتوں کی مشاورت سے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کے تبادلے کردیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گزشتہ ہفتے وفاقی اور صوبائی بیوروکریسی میں تبادلوں کے لئے پولیس سروس آف پاکستان ‘ ایڈمنسٹریٹیو سروس اور سیکرٹریٹ گروپ کے سینئر افسروں کے ناموں پر مشتمل فہرستیں وزیراعظم آفس کو بھجوائیں۔ وزیراعظم آفس میں وفاقی بیوروکریسی بالخصوص وزارت داخلہ ‘ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور دیگر اہم ڈویژنوں کے سیکرٹریوں کے تبادلوں پر غور کررہا ہے جبکہ صوبوں میں چیف سیکرٹریوں اور پولیس سربراہوں کے تبادلوں پر بھی مشاورت جاری ہے تاہم صوبائی بیوروکریسی کے تبادلے نگران وزیراعظم نگران وزراء اعلیٰ کی مشاورت سے کریں گے۔