سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ( آج) ہو گا

بجلی کی ڈیمانڈ ،سپلائی اور شارٹ فال کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی

اتوار جون 13:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ( آج) پیر کو ہو گا، جس میں ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ ،سپلائی اور شارٹ فال کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ( آج) پیر کو ہو گا ، اجلاس میں سانگھڑ کے انڈسٹریل ایریا میں لوڈشیڈنگ کے معاملے پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ ،سپلائی اور شارٹ فال کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی، جبکہ گزشتہ دو سالوں میں لائن لاسز اور بجلی چوری کے خاتمے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی، سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے کم تر قی یافتہ علاقے کا اجلاس بھی ہو گا ۔( ع ا)

متعلقہ عنوان :