قائد اعظم کے بعد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کے ہرحصے میں یکساں ترقی ہوئی،برجیس طاہر

قومی مفادات کے منصوبے تکمیل کو پہنچے، ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہوا ،معیشت تاریخ میں پہلی بار عالمی معاشی طاقتوں کے ہم پلہ آن پہنچی ہے، نواز شریف پر انگلیاں اٹھانے وا لے قو م کو تین دہائیوں میں ایک ایسا لیڈر نہیں دے سکے جو مشرق سے مغرب اور شمال سے جنوب تک پاکستان کے ہر شہری کا محبوب رہنما کہلا سکے، رہنما مسلم لیگ (ن) کا بیان

اتوار 10 جون 2018 13:50

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) سابق وفاقی وزیرامورکشمیروگلگت وبلستان چوہدری برجیس طاہرنے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد میاں محمد نواز شریف واحد رہنما ہیں جن کی قیادت میں پاکستان کے ہرحصے میں یکساں ترقی ہوئی۔ قومی مفادات کے منصوبے تکمیل کو پہنچے، ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہوا اور معیشت تاریخ میں پہلی بار عالمی معاشی طاقتوں کے ہم پلہ آن پہنچی ہی. میاں محمد نواز شریف پر انگلیاں اٹھانے وا لے قو م کو تین دہائیوں میں ایک ایسا لیڈر نہیں دے سکے جو مشرق سے مغرب اور شمال سے جنوب تک پاکستان کے ہر شہری کا محبوب رہنما کہلا سکی. پاکستان مسلم لیگ(ن) بلا شبہ ماضی میں سیاست کے انتہائی کٹھن امتحانات سے گذری ہے اور موجودہ حالات میں بھی ملک کے کونے کونے میں احتساب کے سوا نیزے پر صرف پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی کی قیادت ہے لیکن ہمیں فخر ہے کہ ہم پاک وطن سے عشق کرنے والوں کی جماعت ہیں جن کا جینا مرنا وطن کے لئے ہی.برجیس طاہر نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف پر غداری کی تہمت لگانے والے قوم کے ساتھ جھوٹ اور فراڈ کے مرتکب ہو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کو کمزور سمجھنے والے مت بھولیں کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) پاکستان کے مفادات کی محافظ جماعت ہے میاں محمد نواز شریف کے جان نثار ماضی میں بھی قیادت کے حکم پر خون خرابے کی سیاست سے دور رہے اور موجودہ حالات میں بھی ہم قائد محمد نواز شریف کے احکامات کے منتظر ہیں.برجیس طاہرنیکہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے جانباز کارکن اقتدار کے پجاری سیاسی بونوں کو بدترین شکست سے دوچار کریں گی. قوم کے اعتماد نے ہمیں پانچ سال بھرپورخدمت کے لئے توانائی فراہم کی اور میاں محمد نواز شریف نے وہ سب کچھ کردکھایا جس کا وعدہ2013 کی انتخابی مہم میں کیا تھا.ان شا اللہ آئندہ انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) اپنی کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھے گی .