پیرس، نامعلوم افراد نے پاکستانی صحافی ، نعت خواں پر چاقو سے حملہ کر کے زخمی کر دیا

اتوار 10 جون 2018 13:50

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) پیرس میں نامعلوم افراد نے پاکستانی صحافی اور نعت خواں پر چاقو سے حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا،مقامی افراد نے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حملہ آوروں جن کی تعداد آٹھ سے دس بتائی جاتی ہے، نے صحافی عتیق الرحمان اور نعت خواں حافظ معظم پر چاقوئوں سے حملہ کر دیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ حملہ آور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ مقامی افراد نے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

متعلقہ عنوان :