Live Updates

ہزاروں افراد نے استقبال کر کے ثابت کر دیا حلقہ کھوئی رٹہ رفیق نیئر کے چاہنے والوں کا ہے‘قاضی اسد ہاشمی

حلقہ کھوئی رٹہ رفیق نیئر کے جانثاروں کا ہے حلقہ کھوئی رٹہ کے غیور عوام چوہدری محمد رفیق نیئر کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں

اتوار 10 جون 2018 14:10

کھوئی رٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و سابق وزیر صحت چوہدری محمد رفیق نیئر کا چوہان چوک میں ہزاروں افراد نے استقبال کر کے ثابت کر دیا ہے کہ حلقہ کھوئی رٹہ رفیق نیئر کے چاہنے والوں کا ہے رفیق نیئر نے ہمیشہ اپنے کارکنوں کا خیال رکھا کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کی کارکنان ان سے دلی محبت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما قاضی اسد ہاشمی نے الیکٹرونکس و پرنٹ میڈیا کے سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ دھناں کے مقام پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما وسابق وزیر حکومت چوہدری محمد رفیق نیئر ایڈووکیٹ کا افطار ڈنر کے موقع پر شاندار استقبال کر کے ثابت کرددیا ہے کہ حلقہ کھوئی رٹہ رفیق نیئر کے جانثاروں کا ہے حلقہ کھوئی رٹہ کے غیور عوام چوہدری محمد رفیق نیئر کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں آزاد کشمیر میں آمدہ انتخابات میں چوہدری محمد رفیق نیئر ہی کھوئی رٹہ سے الیکشن میں حصہ لیں گے چوہدری محمد رفیق نیئر نے ہمیشہ اپنے کارکنوں کا خیال رکھا کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کی یہی وجہ ہے کہ کارکنان ان سے دلی محبت کرتے ہیں انھوںنے مزید کہا کہ ہم چوہدری محمد رفیق نیئر کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے حلقہ کھوئی رٹہ میں مستقبل رفیق نیئر کا ہے رفیق نیئر بیرسٹرسلطان کے قریبی ساتھی ہیں جنہوں نے ہمیشہ بیرسٹرسلطان سے وفا کی ہے صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے قاضی اسد ہاشمی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے کرپشن کے خلاف عمرا ن خان کی جدوجہد کی بدولت پاکستان کے بڑے بڑے چہرے بے نقاب ہو کر عوام کے سامنے آئے انھوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو نیک ایماندار اور کرپشن سے پاک قیادت کی ضرورت ہے جب سے پاکستان بنا ملک کو کچھ عناصر نے بے رحمی سے لوٹا اب وقت آ گیا ہے پاکستانی قوم پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کا ساتھ دیں عمران خان پاکستان قوم کے پاس اس ملک کو چوروں او ر کرپٹ عناصر سے نجات کا آخری آپشن ہیں پوری قوم کی نظریں عمران خان پر ہیں کیونکہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جو ملک کو موجودہ حالات سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر تے ہیں آمدہ الیکشن میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کھوئی رٹہ میں تحریک انصاف پاکستان کے سربراہ عمران خان اور تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سربرا ہ ب بیرسٹر سطان محمود چوہدری جس کسی کو بھی ٹکٹ دیں گے بھرپور سپوٹ کریں گے آخر میں انھوں نے دھناں کے مقام پر چوہدری محمد رفیق نیئر کا شاندار استقبال کرنے پر چوہدری محمد شہباز ، اکمل چوہان ایڈووکیٹ ، چیئرمین محمد بشیر ، ممبر محمد شریف ، امیر سبحانی ، نمبردار کریم ، آصف لالہ ، مقدم نعمان ، ظفر محمود ، محمد خلیل و دیگر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے کم وقت میں اچھے انتظامات کیے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات