مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطہ میں پائیدارامن کا قیام ممکن نہیں‘سردارمختیارعباسی

بھارت نے مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر جو ریاستی دہشتگردی شروع کررکھی ہے اس کی تاریخ انسانی میں مثال ملنا مشکل ہے اقوام عالم کو بھارت کے سفاکانہ اقدامات کا نوٹس لینا ہوگا؛مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما وممبر جموںوکشمیر کونسل کابیان

اتوار 10 جون 2018 14:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما وممبر جموںوکشمیر کونسل سردارمختیارعباسی نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطہ میں پائیدارامن کا قیام ممکن نہیں، بھارت نے مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر جو ریاستی دہشتگردی شروع کررکھی ہے اس کی تاریخ انسانی میں مثال ملنا مشکل ہے، پوری وادی کو فوجی چھائونی میں بدل کر لاکھوں کشمیریوںک و یرغمال بنالیاگیاہے اور ان پر عرصہ حیات تنگ کرکے انسانیت سوزمظالم ڈھائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

اقوام عالم کو بھارت کے سفاکانہ اقدامات کا نوٹس لینا ہوگا،اپنے ایک بیان میںسردارمختیارعباسی نے کہاکہ بھارت ایک طرف جمہوریت کا راگ الاپتاہے تو دوسری جانب کشمیرمیں سوادوکروڑ عوام کو ان کا پیدائیشی حق ‘حق ِخودارادیت دینے سے انکاری ہے۔انہوںنے کہاکہ پوری دنیامیں بھارت کے کشمیرمیں مظالم کی مثال نہیں ملتی، انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ سمیت مہذب دنیا کو بھارتی جبر کا نوتس لینا چاہئے اور کشمیری عوام کو ان کا حق آزادی دلانے کیلئے اپنا ذمہ دارانہ کرداراداکرنا چاہئے اور دوہرا معیار ترک کرنا چاہئے۔