محکمہ مالیات نے عدالتی احکامات ہوامیں اڑادئے‘پولیس ملازمین کو رسک الائونس سے محروم

عدالت العالیہ نے پولیس ملازمین کو پاکستان کے صوبوں کے برابر رسک الائونس دینے کا حکم دیا تھا رسک الائونس جلد ادانہ کیا گیا تو یہ بجٹ 30جون کو ضائع ہو جائے گا‘ملازمین کے ورچاء کی اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل

اتوار 10 جون 2018 14:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) محکمہ حسابات اور محکمہ مالیات نے عدالت العالیہ کے احکامات ہوامیں اڑادئے‘ پولیس ملازمین کو رسک الائونس نہ مل سکا‘عدالت العالیہ نے پولیس ملازمین کو پاکستان کے صوبوں کے برابر رسک الائونس دینے کا حکم دیا تھا لیکن محکمہ حسابات اور محکمہ مالیات نے بجٹ موجود ہونے کے باوجود پولیس ملازمین کو رسک الاوئنس دینے کے حوالے سے ٹال مٹول سے کام لیا اوراگر رسک الائونس جلد ادانہ کیا گیا تو یہ بجٹ 30جون کو ضائع ہو جائے گا،پولیس ملازمین کے ورچاء نے آئی جی پولیس سمیت اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ پولیس ملازمین کی مشکلات کے ازالہ کے لئے رسک الائونس کی فوری ادائیگی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اگر ملازمین کو رسک الائونس نہ دیا گیا تو وہ محکمہ حسبات اور محکمہ مالیات کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لئے رجوع کیا جائے گا۔