صوبیہ خان عید الفطر پر شالیمار تھیٹر میں جلوے بکھیریں گی

اتوار جون 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) اداکارہ وماڈل صوبیہ خان عید الفطر پر شالیمار تھیٹر میں جلوے بکھیریں گی،تماثیل تھیٹر کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے کے بعد اداکارہ نے شالیمار تھیٹر سے معاہدہ کیا،اداکارہ نے بتایا کہ تماثیل تھیٹر میں کام کرکے بہت اچھا لگا وہاں تمام لوگ ایک فیملی کی طرح تھے لیکن شالیمار تھیٹر میں آنے کا میرا اپنا ذاتی فیصلہ تھا میرا وہاں کسی کوئی جھگڑا نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

یہاں بھی سب اچھے دوست ہیں۔فنکاروں کیلئے پیسے کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی بلکہ ہماری سب سے بڑے دولت ہمارے مداح ہیں جن کی وجہ سے ہماری عزت و پہچان ہے۔

متعلقہ عنوان :