ارمینا رانا کے سر پربھی فٹبال ورلڈ کپ کا جنون سوار

میسی اور صلح پسندیدہ کھلاڑی جبکہ آئس لینڈ کے فتح کی خواہش مند ہوں‘اداکارہ کی گفتگو

اتوار 10 جون 2018 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) اداکارہ ارمینا رانا کے سر پربھی فٹبال ورلڈ کپ کا جنون سوار،ارمینا نے میسی اور صلح کو اپنے پسندیدہ فٹبالر قرار دے دیا،جبکہ آئس لینڈ کے فتح ہونے کیلئے پروجوش ہیں۔

(جاری ہے)

ارمینا رانا نے کہا ہے کہ کینیڈا میری پسندیدہ ٹیم تھی میری خواہش تھی وہ ورلڈ کپ کھیلتی لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہو سکا۔اب میں آئس لینڈ کو مکمل سپورٹ کررہی ہوں۔میری خواہش ہے کہ آئس لینڈ ورلڈ کپ کی فتح ٹیم ہو،اداکارہ پر آج کل فٹ بال ورلڈ کپ کا جون سوار ہے وہ ان دنوں ٹوئٹر پر اپنے ملے جلے تاثرات شیئر کررہی ہیں جبکہ اداکاہر نے میسی اور صلح کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور ان دونوں کھلاڑیوں کو اپنے پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا ہے۔