راولپنڈی‘ پاکستانی فلم وجود کی پروموشن میں اسٹار کاسٹ کی آمد

اتوار 10 جون 2018 14:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) راولپنڈی کے سنی گولڈ سنیما میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم۔ وجود۔ کی پروموشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں شریک اسٹار کاسٹ نے فلم کو فیملی انٹرٹینمنٹ کیلئے بہترین قراردیدیا۔راولپنڈی کے سنے گولڈ سینما میں پاکستانی فلم ‘‘وجود’’ کی ریلیز پروموشن تقریب میں اسٹار کاسٹ کی آمد۔

(جاری ہے)

شہریوں نے فلمی ستاروں کے ساتھ سیلفیاں بنا کرانہیں خوب داد دی۔ اس موقع پرفلم کے مرکزی اداکاروں کا کہناتھااب وقت آگیاہے کہ نئے موضوعات پرفلمیں بنائی جائیں تاکہ پاکستان میں سینمااورفلم انڈسٹری بحال ہوسکے۔فلم ’’وجود‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں نے اسے فیملی ڈرامہ فلم قراردیاجسے بچے بڑے سب پسند کریں گے۔ جاویدشیخ کی ہدایت میں بننے والی فلم وجودعیدالفطرپرسینماگھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :