پاکستان میں فیشن انڈسٹری کو مضبوط کرنے کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات ناگزیر ہیں‘ماڈل نادیہ حسین

اتوار 10 جون 2018 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) نامور ماڈل نادیہ حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں فیشن انڈسٹری کو مضبوط کرنے کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات ناگزیر ہیں‘ماڈلنگ کے شعبہ میں ہر روز نیا ٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے اگر اس کو اجاگر کر دیا جائے تو دنیا کی کوئی فیشن انڈسٹری ہمارا مقابلہ نہیں کر سکے گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو کے دوران نادیہ حسین نے کہاکہ بدقسمتی سے جو حالات پاکستان فلم انڈسٹری کے ہیں اس کے اثرات شوبز کے دیگر حصوں پر بھی پڑ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ فیشن انڈسٹری میں کام کرنے کے بہت زیادہ مواقع ہیں لیکن اس کیلئے ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت فیشن انڈسٹری کے ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کیلئے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرے جس کے لئے حکومتی سطح پر باقاعدہ اقدامات کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :