گھر بسانا میری بھی خواہش ہے‘ شادی کے بعد شوبز کو خیر باد کہہ دوں گی‘ندا چوہدری

اتوار 10 جون 2018 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) اسٹیج اداکارہ ندا چوہدری نے کہا ہے کہ اپنا گھر بسانا میری بھی خواہش ہے‘ شادی کے بعد ہمیشہ کیلئے شوبز کو خیر باد کہہ دوں گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو کے دوران ندا چوہدری نے کہا کہ جس لمحے بھی مجھے اچھا لائف پارٹنر مل گیا شادی کر کے ہمیشہ کیلئے شوبز کو خیر باد کہہ دوں گی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہر لڑکی نے ایک دن اپنا گھر بسانا ہوتا ہے اور میری بھی خواہش ہے کہ شادی کے بعد مکمل گھریلو زندگی بسر کروں۔ انہوں نے کہا کہ میں زندگی میں کبھی مایوس نہیں ہوئی جو مانگوں مجھے مل جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :