ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز ایک اور مشن امپاسیبل پر روانہ‘ نیا انٹر نیشنل ٹریلر جاری

اتوار 10 جون 2018 14:20

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) ہالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار ایک بار پھر مشن امپاسیبل پر روانہ ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپورہالی ووڈ بلاک بسٹر فلم سیریز مشن امپاسیبل کی چھٹی فلم مشن امپاسیبل -فال ا?ئوٹ کا نیاانٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کرسٹوفر میک کوئیرے کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار ٹام کروز ہیرو کے روپ میں ایک مرتبہ پھر نامکمل مشن کی تکمیل کرتے دکھائی دیں گے۔

فلم کی کاسٹ میں ٹام کروز،ریبیکا فرگوسن،ونگ رہیمز،سیمون پیگ،مچل موناگھن،سیان ہیرس،ہینری کیول اور ونیسا کربے سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ٹام کروز اور جے جے ابرامز کی مشترکہ پروڈکشن میں تیار ہونے والی یہ فلم پیرامائونٹ پکچرز کے بینر تلے 27جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :