مریم نواز ،حمزہ شہباز نے پارٹی ٹکٹ کیلئے پارلیمانی بورڈ کے سامنے انٹر ویو دیا

پارٹی صدر شہبازشریف کا بھی انٹرویو کیا گیا،ایسا صرف مسلم لیگ (ن) میں ہی ممکن ہے ‘ مریم نواز

اتوار 10 جون 2018 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے پارلیمانی بورڈ کے سامنے انٹر ویو دئیے ۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ کے سامنے حمزہ شہبازاور میں نے بطور کارکن اور امیدوار انٹرویو دیااورانٹرویو دیکربہت خوشی ہوئی۔انہوںنے بتایا کہ (ن) لیگ کے پارلیمانی بورڈ نے پارٹی صدر شہبازشریف کا بھی انٹرویو کیا۔ان کا کہناتھا کہ ایسا صرف مسلم لیگ (ن) میں ہی ممکن ہے ۔ مریم نواز نے شہبازشریف کے انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ۔