اوپن یونیورسٹی کے مشرق وسطیٰ کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے فائنل امتحانات یکم جولائی سے شروع ہوں گے

سعودی عرب ،ْ کویت ،ْ قطر ،ْ متحدہ عرب امارات ،ْ عمان اور بحرین میں امتحانی مراکز قائم کردئیے گئے ہیں

اتوار 10 جون 2018 14:40

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) علا مہ اقبا ل اوپن یو نیو رسٹی کے مشرق وسطیٰ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے سمسٹر خزاں 2017ئمیں پیش کئے گئے میٹرک ،ْ ایف اے ،ْ بی اے اور ڈیڑھ سالہ بی ایڈ پروگراموں کے فائنل امتحانات یکم جولائی سے شروع ہوں گے ،ْ یونیورسٹی نے سعودی عرب ،ْ کویت ،ْ قطر ،ْ متحدہ عرب امارات ،ْ عمان اور بحرین میں امتحانی مراکز قائم کردئیے ہیں"یہ اعلان کنٹرولر امتحانات ،ْ سہیل نذیر رانا نے کیا ہے۔

(جاری ہے)

مشرق وسطیٰ میں مقیم یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2017ء میں ان پروگراموں میں داخل تمام طلبہ و طالبات کو رول نمبر سلپ ارسال کردئیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkاور [email protected]پر بھی فراہم کردئیے گئے ہیں۔کنٹرولر امتحانات نے مزید کہا کہ ان ممالک میں مقیم پاکستانی امتحانات کے بارے میں مزید معلومات کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف اوورسیز ،ْ ایجوکیشنل پروگرامز اینڈ ای لرننگ ،ْ کمرہ نمبر LG-08،ْ آئی سی ٹی بلڈنگ ،ْ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیکٹر H-8،ْ اسلام آباد سے رابطہ کرسکتے ہیں یا ان کے فون نمبر +92-51-9057165 or +92-51-9250175پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔