صوابی ،ْ مرکزی پارلیمانی بورڈ جے یو آئی ف نے 3 صوبائی اور 2قومی اسمبلی کے حلقوں کیلئے اپنے اُمیدواروں کا اعلان کردیا

اتوار 10 جون 2018 14:40

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) جے یو آئی ف کے مرکزی پارلیمانی بورڈ نے صوابی کے 3 صوبائی اور 2قومی اسمبلی کے حلقوں کیلئے اپنے اُمیدواروں کا اعلان کردیا،جبکہ 2 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر اُمیدوار وں کے نام فائنل نہ ہوسکے ، تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کے مرکزی پارلیمانی بورڈ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 کیلئے جے یوآئی ف کے مرکزی نائب امیر مولانا فضل علی حقانی ،این اے 19 کیلئے صوبائی و ضلعی نائب امیر مولانا عطاء الحق درویش جبکہ صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 43 سجاد خان جدون ،پی کے 44 مولانا حسین احمد اور پی کے 45 کیلئے مولانا محمد امین دوست کو نامزد کردیا گیا ،مرکزی پارلیمانی بورڈ نے صوابی کے دو صوبائی حلقوں پی کے 46 اور 47 کیلئے اُمیدواروں کے فائنل نہ کرسکے ،جے یو آئی کے ضلعی رہنما قیصر شاہ آف زیدہ نے نومنتخب اُمیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جے یو آئی ف کے مرکزی پارلیمانی بورڈ نے جو فیصلہ کیا ہے انشاء اللہ وہ جے یو آئی کے کارکنوں کی مفاد میں اچھا ثابت ہوگا ، اور آئندہ الیکشن میں ایم ایم اے کی پلیٹ فارم سے صوابی کے تمام اُمیدواران کامیابی حاصل کرینگے ۔