رائیونڈ سندر روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے نو سالہ بچے کو کچل ڈالا ، لواحقین کالاش سڑک پر رکھ کر احتجاج

اتوار 10 جون 2018 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) رائیونڈ سندر روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے نو سالہ بچے کو کچل ڈالا ، لواحقین نے لاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا جس سے ٹریفک کا نظام معطل ہو گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ رائیونڈ سندر روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے نو سالہ بچے شیرون کو کچل ڈالا جو موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

راہگیروں نے ڈرائیورلیاقت کو قابو کر لیا جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی جس نے ٹریکٹر ٹرالی کو قبضے میں لے کر ڈرائیور سمیت تھانے منتقل کردیا۔

بچے کے لواحقین نے لاش کو سڑک پر احتجاج شروع کردیا جس سے ٹریفک کانظام معطل ہوگیا ۔ اس موقع پر پولیس نے لاش کو زبردستی چھیننے کی کوشش کی جسے مظاہرین نے ناکام بنا دیا ۔ بعد ازاں پولیس افسران کی جانب سے انصاف کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔