Live Updates

تحریک انصاف کی طرف سےعلی محمد خان کو ٹکٹ نہ دینے کی وجہ سامنے آ گئی

علی محمد خان حلقے سے مسلسل غیر حاضر رہے،کارکنان کی اکثریت نے دھمکی دی ہے کہ اگر علی محمد خان کو ٹکٹ ملا تو وہ حلقے میں ایم ایم اے کے مضبوط امیدوار مولانا قاسم کو ووٹ دیں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 10 جون 2018 14:47

تحریک انصاف کی طرف سےعلی محمد خان کو ٹکٹ نہ دینے کی وجہ سامنے آ گئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10جون 2018ء) تحریک انصاف کی طرف سے علی محمد خان کو ٹکٹ نہ دینے کی وجہ سامنے آ گئی ۔تفصیلات کے مطابق علی محمد خان کو تاحال پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہیں دیا گیا۔۔پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے کبھی اپنے ذاتی سیاسی مسائل پر ٹی وی پر یا سب کے سامنے بات نہیں کی لیکن اب چونکہ آپ نے سوال کیا ہے تو میں آپ کو جواب دے دیتا ہوں کہ میں پی ٹی آئی اور عمران خان کے ساتھ ایم این اے اور وزارتوں کے چکر کے لیے نہیں ہوں۔

تاہم اب میڈیا رپورٹس کے مطابق علی محمد خان کو ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔نجی چینل کی رپورٹ کےمطابق عمران خان نے تمام حلقوں کے ذاتی طور پر سروے کروائے اور ان سروے رپورٹس کو عمران خان کے سامنے پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

جب کہ پارلیمانی بورڈ میں بھی ان رپورٹس جا ئزہ لیا گیا۔ضلع مردان سے تعلق رکھنے والے علی محمد خان حلقے سے مسلسل غیر حاضر رہے۔

جب کہ علی محمد خان پر ان کے حلقے میں کارکنان سخت ناراض ہیں۔کارکنان کی اکثریت نے دھمکی دی ہے کہ اگر علی محمد خان کو ٹکٹ ملا تو وہ حلقے میں ایم ایم اے کے مضبوط امیدوار مولانا قاسم کو ووٹ دیں گے۔پاکستان تحریک انصاف علی محمد خان کے معاملے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے کیونکہ اگر علی محمد خان کو ٹکٹ دیا گیا تو ممکن ہے کہ حلقے میں کارکنان بغاوت کر دیں۔

جب کہ دوسری طرف ٹکٹ نہ ملنے پر علی محمد خان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ مجھے معلوم تھا کہ سٹیٹس کو کے خلاف بولنے کا ردعمل آئے گا۔یاد رہے کہ بڑے سیاسی ناموں کی پی ٹی آئی میں شمولیت اور ان کو ٹکٹ جاری ہونے کے معاملے پر سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ سیاسی رہنماؤں کو بھی اس بات کا اندازہ ہو گیا ہے کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی سیاسی پوزیشن مضبوط ہو گی جس کی وجہ سے انہوں نےپی ٹی آئی میں شامل ہو کر اپنا سیاسی کیرئیر مزید محفوظ کر لیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات