Live Updates

شہبازشریف پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ، بورڈ نے مستقبل کے منصوبوں سے متعلق سوالات کئے

عوام کی محبت اور تائید ہمارا اثاثہ ہے‘ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کا جذبہ قابل دید ہے‘ عوام کی محبت اور تائید ہی ہمارا اثاثہ ہے،شہباز شریف کا پارلیمانی بورڈ میں خطاب

اتوار 10 جون 2018 15:00

شہبازشریف پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ، بورڈ نے مستقبل کے منصوبوں سے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی محبت اور تائید ہمارا اثاثہ ہے‘ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کا جذبہ قابل دید ہے‘ عوام کی محبت اور تائید ہی ہمارا اثاثہ ہے۔ اتوار کو سلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہوئے۔ شہباز شریف نے بورڈ کے سامنے پیش ہو کر (ن) لیگ کی جمہوری روایات کی پاسداری کی۔

(جاری ہے)

شہباز شریف سے ان کے مستقبل کے منصوبوں سے متعلق سوالات کئے گئے بعد زاں پارلیمانی بورڈ میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اندرون سندھ میں لوٹ مار کے علاوہ کوئی کام نہیں ہوا۔ افسوس ہے کہ سندھ اور کے پی کے میں ہم نے انٹری بہت لیٹ ڈالی۔ عوام کی محبت اور عوامی تائید ہی ہمارا اثاثہ ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کا جذبہ قابل دید ہے۔ امیدواروں کے مسلسل انٹرویز کئے جارہے ہیں ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کی بڑی تعداد موجود ہے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات