جنوبی پنجاب والے نعرے میں جان باقی نہیں رہی‘ نواز شریف

پنجاب میں اتنی ترقی کبھی نہیں ہوئی جتنی دس سال میں ہوئی ہے‘ شہروں اور دیہات میں ہسپتال ‘ یونیورسٹیاں اور کالجز بنے ہیں، پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب

اتوار 10 جون 2018 15:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب والے نعرے میں جان باقی نہیں رہی‘ پنجاب میں اتنی ترقی کبھی نہیں ہوئی جتنی دس سال میں ہوئی ہے‘ شہروں اور دیہات میں ہسپتال ‘ یونیورسٹیاں اور کالجز بنے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اتنی ترقی کبھی نہیں ہوئی جتنی دس سال میں ہوئی ہے۔ شہروں اور دیہات میں ہسپتال ‘ یونیورسٹیاں اور کالجز بنے ہیں۔ جنوبی پنجاب والے نعرے میں جان باقی نہیں رہی۔ جتنی قیاس آرائیاں کی گئیں اتنے لوگ پارٹی چھوڑ کر نہیں گئے۔ جنوبی پنجاب میں ترقی لوگوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھی۔