Live Updates

الیکشن کمیشن میں سینیٹ انتخابات کے دوران مبینہ ہارس ٹریڈنگ سے متعلق معاملے کی سماعت ( آج) ہو گی

اتوار 10 جون 2018 15:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) الیکشن کمیشن میں سینیٹ انتخابات کے دوران مبینہ ہارس ٹریڈنگ سے متعلق معاملے کی سماعت ( آج) پیر کو ہو گی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں سینیٹ انتخابات کے دوران مبینہ ہارس ٹریڈنگ سے متعلق معاملے کی سماعت ( آج) پیر کو ہو گی ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کا 4رکنی بینچ نے معاملے کی سماعت کر ے گا ، الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگانے پر مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان سے ثبوت مانگے تھے ، جن میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء فاروق ستار ،خواجہ اظہار الحسن، مسلم لیگ (ن) کی رہنماء مریم اورنگزیب ، عظمیٰ بخاری، امیر مقام ،شہاب الدین خان اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء محمد رضا ہارون شامل ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات