ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ میں بطور کارکن انٹرویو دیا، مریم نواز کا ٹویٹ

اتوار 10 جون 2018 15:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے سامنے حمزہ شہبازاور میں نے بطور کارکن اور امیدوار انٹرویو دیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا مجھے انٹرویو دیکربہت خوشی ہوئی۔انھوں نے انٹرویو کے بارے میں بتایا ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ نے پارٹی صدر شہبازشریف کا بھی انٹرویو کیا۔ ایسا صرف مسلم لیگ ن میں ہی ممکن ہے جبکہ انھوں نے شہبازشریف کے انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔