قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

وکٹ کیپر کپتان کے مداح ان کے مزید ”فین “ ہوگئے

اتوار جون 15:33

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جون 2018 ء) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے کپتانی سنبھالنے کے بعد سے گرین شرٹس کی کامیابیوں کا گراف بے انتہا بلند ہواہے اور قومی ٹیم کے شائقین بھی ان سے بہت خوش ہیں ،حال ہی میں سرفراز کی زیر قیادت قومی ٹیسٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف تاریخی کرکٹ گراﺅنڈ لارڈز میں زبر دست کامیابی حاصل کی ہے ۔سرفراز احمد جیسے کپتان کی قومی ٹیم کو ایک لمبے عرصے سے ضرورت تھی ،وہ ایسے کپتان ہیں جو اپنے کھلاڑیوں کے لیے باعث تحریک ہیں ، اپنے کندھوں پر مشکل ذمہ داری اٹھا سکتے ہیں ،دباﺅ پڑتے ہی ان کے ہاتھ پاﺅں نہیں پھولتے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ وہ ٹیم کی قیادت کرنا جانتے ہیں جو ایک لیڈر کی سب سے بڑی خصوصیت ہوتی ہے۔

کروڑوں پاکستانی سرفراز احمد سے عقیدت اور محبت رکھتے ہیں،وہ مشکل صورتحال سے نکلنے کے لیے بہترین حکمت عملی بنانے کا گر جانتے ہیں اور سابق کرکٹر، اینا لسٹ اور سینئر تجزبہ کار بھی ان کی تعریفیں کرنے پر مجبور ہیں ،یہی نہیں بلکہ غیر ملکی میڈیا اور کرکٹرز بھی سرفراز کو اپنے کھلاڑیوں کے لیے باعث تحریک سمجھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

بطور انسان بھی سرفراز احمد ایک مثانی شخصیت ہیں،وہ بہترین کردار اوراخلاق کے مالک ہیں،ان کا آج تک کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا اور نہ انہوں نے کسی تنازع کا حصہ بن کر اپنی عزت میں کوئی فرق آنے دیا ہے،وہ اپنے عقیدے پر بہت پکے ہیں اور انتہائی منکسر المراج انسان ہیں ،حال ہی میں سرفراز کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنی بھانجی کو قرآن مجید کی تلاوت میں مدد دے رہے ہیں ،ماموں اور بھانجی اس ویڈیو میں انتہائی پیارے لگ رہے ہیں اورچیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کے کپتان کے مداح بھی اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ان کے گن گارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :