سی پیک منصوبی کے تحت ملک کے چاروں صوبوں ‘ گلگت بلتستان ‘ فاٹا اور آزاد کشمیر میں 9 صنعتی زونز بنائیں جائیں گے ،ْ سی پیک سیکرٹریٹ

اتوار 10 جون 2018 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) منصوبی سے پاکستان میں چین کے تعاون سے صنعتی انقلاب برپا ہوگا‘ اس مرحلہ میں ملک کے چاروں صوبوں ‘ گلگت بلتستان ‘ فاٹا اور آزاد کشمیر میں 9 صنعتی زونز بنائیں جائیں گے۔ سی پیک سیکرٹریٹ حکام کے مطابق خیبر پختونخوا میں رشکئی اکنامک زون اور سندھ میں چائنہ اکنامک زون داریجی، بلوچستان میں بوستان اکنامک زون اورپنجاب میں چائنہ اکنامک زون شیخوپورہ، گلگت بلتستان میں مقپونداس گلگت جبکہ کشمیر میں بھمبر صنعتی زون پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دارلحکومت اسلام آباد میں آئی سی ٹی ماڈل انڈسٹریل زون اورپورٹ قاسم میں پاکستان سٹیل میل کی اراضی پرانڈسٹریل پارک بنانے جبکہ فاٹا کی جانب سے مومند ماربل انڈسٹریل زون بنانیں جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ چین کے سرمایہ کار سٹیل، سیمنٹ، توانائی، ٹیکسٹائل اور آٹو سیکٹر کے شعبے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گوادر فری زون و پورٹ ڈیویلپمنٹ کے مختلف منصوبوں اور گوادر ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے تعمیراتی کام کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گوادر فری زون میں سرمایہ کاری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جہاں سٹیل ، پٹروکیمیکلز و دیگر صنعتوں کے قیام پر کام شروع ہوگیا ہے۔