قصور ،ْماڈل بازار میں آگ لگنے سے 30 دکانیں جل گئیں

اتوار 10 جون 2018 15:40

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) قصور ماڈل بازار میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس سے 30 دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں۔قصور میں صبح سویرے ماڈل بازار میں اچانک آگ لگ گئی جس نے درجنوں دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا اور آگ پر قابو پایا۔

(جاری ہے)

آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کے ریڈی میڈ کپڑے جل راکھ ہو گئے ،ْآگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔