باجوڑ ،ْقومی وطن پارٹی نے حلقہ این اے 41 سے چیف آف نوے کلی نصیر خان کو الیکشن 2018 کیلئے امیدوار نامزد کردیا

اتوار جون 15:40

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) قومی وطن پارٹی باجوڑ نے حلقہ این اے 41 سے چیف آف نوے کلی نصیر خان کو الیکشن 2018 کیلئے امیدوار نامزد کردیا۔۔عام انتخابات 2018 کیلئے قومی وطن پارٹی نے نصیر خان آف نوے کلے کو اپنا متفقہ امیدوار نامزد کرکے ٹکٹ دینے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد نصیرخان نے قومی وطن پارٹی باجوڑ کے مقامی قیادت ڈاکٹر نوابزادہ شاہد، حاجی حاضر محمد، شیرین زادہ، شاہ منیر، حاجی سرفراز، رحمت شاہ، فضل معبود، محمد حیان، سید نعیم اور وزیراعلیٰ کے ہمراہ کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔

قومی وطن پارٹی باجوڑ کے جنرل سیکرٹری حاجی حاضر محمد نے کہا کہ نصیر خان ملی رہبر آفتاب احمد خان شیرپاؤ کے سوچ کے ترجمان ہیں اور ایک دیانتدار شخص ہونے کے ساتھ ساتھ خدمت کے جذبے سے سرشار ہے اس لیے قومی وطن پارٹی نے انہیں پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا۔ ہم یہ سیٹ جیت کر آفتاب احمد خان شیرپاؤ کو تحفے میں پیش کریں گے۔