باجوڑ ،ْصدیق آباد پھاٹک میں غریب مزدو کے گھر کا چور صفایا کرگئے

اتوار 10 جون 2018 15:40

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) صدیق آباد پھاٹک میں خطاب گل نامی ایک غریب مزدور کار کے گھر کا چوروں صفایا کرلیا۔باجوڑکے تحصیل خار کے علاقے صدیق آباد پھاٹک میں رات کے وقت مزدور کار خطاب گل کے گھر پر ڈھاکہ ڈالا اور گھر میں موجود ہر چیز اٹھا کر لے گئے۔

(جاری ہے)

خطاب گل کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں مجھ سے زیادہ کوئی غریب نہیں ایک ایک دو دو روپے جمع کرکے ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے جمع کیے تھے کچھ ضروریات کیلئے چوروں نے اس رقم سمیت گھر کے استعمال کا سولر شیشہ بیٹری اور دیگر تمام قیمتی اشیا چور ساتھ لے گئے۔ متاثرہ شخص نے پولیٹیکل انتظامیہ اور سرمایہ دار افراد سے ہر ممکن تعاون اور مدد کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :