ْ لیلة القدرکاشیڈول جاری ‘جامع مسجد خادم الحرمین الشریفین مرکزی عیدگاہ میں شب بیداری ہوگی

ریاست کے دونوں اطراف شب بیداری کے دوران تکمیل قرآن کریم کی تقریب کے بعد محفل حسن قرات، حمدونعت اجتماعی درودوسلام،خطاب ، اجتماعی صلوٰة تسبیح، اجتماعی دعاکی جائے گی مرکزی عیدگاہ میں پہلی نشست10:30 بجے، تقریب تکمیل قران،نعت پاک:10:40،خطا ب،10;50،تقسیم تحائف حفاظ و قراء حضرات:11;10، دوسری نشست آغاز تلاوت کلام مجیدمحفل حسن قرات، 11;50‘محفل حمدو نعت ،12;15خطاب 12;25،اجتماعی صلوٰة تسبیح01;00، اجتماعی درودوسلام، 01;30اجتماعی دعاہوگی

اتوار 10 جون 2018 15:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) مرکزی سیرت کمیٹی کے زیراہتمام شب نزولِ قرآن لیلة القدر کو شایان شان انداز سے منایاجائیگا۔ ’’شب بیداری ‘‘ کا سب سے بڑاروح پروراجتماع جامع مسجد مرکزی عیدگاہ میں منعقدہوگا،شہرومضافات سمیت ریاست کے دونوں اطراف شب بیداری کے اجتماعات منعقدہونگے۔مظفرآباد میں مرکزی سیرت کمیٹی کے زیراہتمام جامع مسجد خادم الحرمین الشریفین مرکزی عیدگاہ میں سب سے بڑا روحانی اجتماع منعقدہوگا جس میں تکمیل قرآن کریم کی تقریب کے بعد محفل حسن قرات، حمدونعت اجتماعی درودوسلام،خطاب ، اجتماعی صلوٰة تسبیح، محفل ذکراوراجتماعی دعاکی جائے گی،شب بیداری کے عظیم روحانی اجتماع میں معروف و جیدعلماء کرا، قراء حضرات،نعت خواں اور کثیرتعدادمیں فرزندان اسلام شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

مرکزی سیرت کمیٹی کے سیکرٹری جنرل عتیق احمدرضا کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پہلی نشست آغازبعدازنماز تراویح 10:30 بجے شب تقریب تکمیل قران،نعت پاک:10:40،خطا ب،10;50،تقسیم تحائف حفاظ و قراء حضرات:11;10، دوسری نشست آغاز تلاوت کلام مجیدمحفل حسن قرات، 11;50‘محفل حمدو نعت ،12;15خطاب 12;25،اجتماعی صلوٰة تسبیح01;00، اجتماعی درودوسلام، 01;30اجتماعی دعاہوگی،اس عظیم الشان روحانی اجتماع کے انتظامات کے حوالہ سے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔

اپنے ایک بیان میںعتیق احمدرضانے کہاکہ مرکزی سیرت کمیٹی ریاست کی قدیمی نمائندہ دینی تنظیم ہونے کی حیثیت سے خصوصی ایام اور دینی شعائر کی ترویج و اشاعت اور فروغ کے لئے اپنا کرداراداکرتی رہے گی۔انہوںنے کہاکہ ما ہِ صیام کی بابرکت ساعتوں میں اخوت و روادری،ایثاروانسانی ہمدردی کے جذبات کو فروغ دیا جائے اورمالی وبدنی عبادات کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کا خاص خیال رکھا جائے،لیلة القدر بڑی عظمتوں والی شب ہے جس میں قرآن کریم کو نازل کیا گیا اور اس رات اللہ تعالیٰ کی رحمت کے فرشتے آسمان دنیا پہ نزول کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی رحمت کا سمندر موجزن ہوتا ہے۔

اس شب بے شمار گناہگاروں کی بخشش کی جاتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ لیلة القدر کے اجتماع میں عوامی سہولت کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :