جاپان ، بلٹ ٹرین میں ایک شخص کا چاقو سے حملہ، ایک شخص ہلاک، دو خواتین زخمی

اتوار 10 جون 2018 15:40

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) جاپان کی ایک بلٹ ٹرین میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کر کے ایک شخص کو ہلاک اور دو عورتوں کو شدید زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

جاپانی میڈیا کے مطابق یہ حملہ ٹوکیو سے اوساکا جانے والی ایک ٹرین پر کیا گیا۔ حملہ آور، جس کی شناخت ایچیرو کوجیما کے طور پر ہوئی ہے، ذہنی دبا شکار تھا۔ بائیس سالہ مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :