صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 36سکندرآبادسے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے سلسلہ جاری

اتوار 10 جون 2018 15:40

سکندرآبادسوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 36سکندرآبادسے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے سلسلہ جاری ،گزشتہ روزریٹرننگ آفیسرکلیم اللہ موسیانی کے پاس متحدہ مجلس عمل اورجمعیت علماء اسلام کے متفقہ امیدوارحافظ محمدابراہیم لہڑی ،بلوچستان عوامی پارٹی کے سردارزادہ راحمین محمدحسنی جھالاوان عوامی پینل کے میرشیق الرحمن مینگل نیشنل پارٹی کے محمدانورایڈوکیٹ ،محمدایوب رودینی نے حلقہ پی بی 36سکندرآبادسوراب سے اپنی کاغذات نامزدگی جمع کردائیے ،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاسلسلہ کل پیر11جون تک جاری رہے گا۔