پاکستان مسلم لیگ ن کا بڑا فیصلہ

صدر ن لیگ شہباز شریف کراچی کے 3 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 10 جون 2018 15:40

پاکستان مسلم لیگ ن کا بڑا فیصلہ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10جون 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ صدر ن لیگ شہباز شریف کراچی کے 3 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔تفصیلات کے مطبق ن لیگ کے صدر شہباز شریف پنجاب میں بہت سرگرم رہتے تھے،شہباز شریف دس سالہ پنجاب پر حکمرانی کرتے رہے تا ہم اب شہباز شریف نے پنجاب سے بھی باہر نکلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کراچی سے بھی الیکشن لڑنے کا علان کر دیا ہے۔

شہباز شریف کراچی کے حلقہ  این اے 248,249,259 سے الیکشن لڑیں گے۔یاد رہے اس سے پہلے شہباز شریف ن لیگ کے آج ہونے والے پارلیمانی بورڈ کے رو برو بھی پیش ہوئے تھے۔مسلم لیگ ن کےپارلیمانی بورڈ کاچھٹاروز تھا۔پارلیمانی بورڈ میں ٹکٹ کے امیدواروں کے انٹرویو کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

صدر ن لیگ شہباز شریف کا کہنا تھا  کہ آج لاہورکےامیدواروں کے انٹرویو کیے جا رہےہیں۔

امیدواروں کےمسلسل انٹرویوزکیےجارہےہیں۔ٹکٹ کےخواہش مندامیدواروں کی بڑی تعدادموجود ہے۔۔مسلم لیگ ن کےٹکٹ کےخواہشمندامیدواروں کاجذبہ قابل دیدہے۔ صدر ن لیگ شہباز شریف بھی ٹکٹ کے حصول کے لیے پارلیمانی بوڑد کے سامنے پیش ہوئے،اور 35 رکنی پارلیمانی بوڑد کے سامنے انٹر ویو دیا اس دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پارٹی اور پارلیمانی بورڈ جو بھی فیصلہ کرے گی میں اس کا پابند ہوں۔

اور یہ بات تمام پارٹی رہنماؤں کے ذہن میں ہونی چاہئیے کہ پارٹی کے قائد نواز شریف ہیں اورنواز شریف نے اس پارٹی کو خون پسینے سے ایک کیا۔ اور اس کو پورے پاکستان میں متعارف کروایا۔۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں تو صرف پنجاب میں جلسے کرتے تھا اور نہ کبھی مجھے قائد ن لیگ نے کہیں اور جلسہ کرنے کی اجازت دی اس بار انہوں نے مجھے کراچی میں جلسہ کرنے کی اجازت دی تو میں نے وہاں دیکھا کہکراچی کے لوگ سب سے پہلے یہ بات کرتے ہیں کہ میاں نواز شریف نے کراچی میں امن قائم کیا ہے۔۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے پارٹی نے کام کرنے کا موقع دیا اور اب پارٹی جو بھی فیصلہ کرے گی مجھے قبول ہو گا۔