پوری دنیا بھی مل کر حزب اللہ کو شام سے نہیں نکال سکتی ، حسن نصر اللہ کا چیلنج

ْہمیں جس دن شامی حکومت حکم دے گی ہمارا وہ دن شام میں آخری ہوگا،سربراہ حزاب اللہ کی تقریر

اتوار 10 جون 2018 15:50

پوری دنیا بھی مل کر حزب اللہ کو شام سے نہیں نکال سکتی ، حسن نصر اللہ ..
بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ سیّد حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ شامی صدر بشارالاسد جب تک چاہیں گے،ان کی تنظیم کے جنگجو جنگ زدہ ملک میں موجود رہیں گے اور پوری دنیا بھی انھیں وہاں سے نہیں نکال سکتی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے ایک نشری تقریر میں کہا کہ میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں ، اگر پوری دنیا بھی اکٹھی ہو کر آجائے اور شام سے نکل جانے کے لیے ہم پر دباؤ ڈالے تو وہ ہمیں وہاں سے نہیں نکال سکتی ہے اور صرف شامی قیادت ہی ہمیں انخلا کا کہہ سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :