ایک اور بھارتی لڑاکا طیارہ جیگوارگرکرتباہ،پائلٹ بچنے نکلنے میں کامیاب ہوگیا

جام نگر سے طیارے نے پرواز بھری اور پائلٹ کو تکنیکی خرابی کا پتہ چلا،حادثے کی تحقیق کیلئے کورٹ آف انکوائری کا حکم

اتوار جون 15:50

ایک اور بھارتی لڑاکا طیارہ جیگوارگرکرتباہ،پائلٹ بچنے نکلنے میں کامیاب ..
احمد آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) بھارتی ریاست گجرات کے علاقے جام نگر کے قریب فضائیہ کا ایک اور جیگوار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ پائلٹ بروقت پیراشوٹ کی مدد سے باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق گزشتہ تین دن میں جیگوارطیارے کے گر کر تباہ ہونے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

(جاری ہے)

فضائیہ کے ترجمان کے مطابق طیارے نے گزشتہ روز جام نگر سے طیارے نے پرواز بھری اور پائلٹ کو تکنیکی خرابی کا پتہ چلا۔ اس نے فوری طور پر پیراشوٹ کی مددسے طیارے سے باہر چھلانگ لگا دی۔حادثے کی تحقیق کیلئے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جیگوار طیارہ جام نگر سے پرواز کے بعد گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :