Live Updates

پاکستان میں فیصلہ کن انتخابی معرکے کا بگل بج چکا ہے ‘عمران خان نے 22 سال قبل کرپشن اورناانصافی کیخلاف جس جدوجہد کا آغاز کیا تھا عنقریب وہ جدوجہد منزل مقصود سے ہمکنار ہونے والی ہے ‘پاکستان کے مختلف انتخابی حلقوں میں 50 لاکھ کے قریب کشمیری آباد ہیں جن کا ووٹ الیکشن میں اہم رول ادا کرے گا

سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا میرپور میں منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب

اتوار 10 جون 2018 15:50

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں فیصلہ کن انتخابی معرکے کا بگل بج چکا ہے عمران خان نے 22 سال پہلے کرپشن اورناانصافی کے خلاف جس جدوجہد کا آغاز کیا تھا عنقریب وہ جدوجہد منزل مقصود سے ہمکنار ہونے والی ہے ۔پاکستان کے مختلف انتخابی حلقوں میں 50 لاکھ کے قریب کشمیری آباد ہیں جن کا ووٹ الیکشن میں اہم رول ادا کرے گا میں لاہور سے تحریک انصاف کے اُمیدواروں کی انتخابی مہم کا آغاز کر رہا ہوں پی ٹی آئی میرپور کے کارکنان جہلم، دینہ، سرائے عالمگیر سمیت تمام نزدیکی حلقوں میں تحریک انصاف کے اُمیدواروں کی انتخابی مہم میں براہ راست حصہ لیں۔

خالد ابراہیم اور ان کے خاندان کا آزاد کشمیر کی سیاست میں اہم رول اور خاص مقام ہے حکومت اس ایشو کو سنجیدگی سے لے ورنہ ریاست میں ایک بڑا بحران سر اٹھا سکتا ہے 13 تاریخ کو خالد ابراہیم جب مظفرآباد جائیں گے تو پی ٹی آئی کے وکلا ان سے اظہار یکجہتی کے لیے ان کے ساتھ ہوں گے۔

(جاری ہے)

ججز تقرری کا کیس عدالت میں ہے اس پر زیادہ بات نہیں کر سکتاا۔ میرپور میں فورسڈ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کسی صورت قبول نہیں لوڈشیڈنگ کے زمہ دار ادارے ہمارے صبر کا امتحان نہ لے انتظامیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے وعدے پر عمل کرے بصورت دیگر لوڈشیڈنگ کے خلاف تحریک کی قیادت میں خود کروں گا۔

میرپور میں پانی کا ایشو بھی سنگین ہو چکا ہے جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپور میں اپنے اعزاز میں منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کے دوران کیا افطار ڈنر سے پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی چیف آرگنائزر چوہدری ظفر انور ،سابق ضلعی صدر چوہدری صدیق ،صدر مرکزی انجمن تاجراں راجہ خالد ،سابق سٹی صدر چوہدری محمد منشا اور سکندربیگ نے بھی خطاب کیا افطار ڈنر میں میرپور کے تمام سیکٹرز سے پی ٹی آئی کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی افطار ڈنر آمد پر بیرسٹر سلطان محمود کا تاریخی استقبال کیا گیا۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ حکومتی لاپرواہی نااہلی نالائقی کی وجہ سے بن خرماں نیوسٹی یونین کونسل کھاڑک سمیت میرپور کا اکثریتی حصہ سوئی گیس سے محروم ہے میرپور میں سوئی گیس میرے دور حکومت میں آئی تھی باقی حصوں میں سوئی گیس میں ہی دوں گا میرپور کے اندر اداروں میں ملازمتوں کا اولین حق اہلیان میرپور کا ہے اس پر ڈاکہ زنی برداشت نہیں کریں گے۔

انتظامیہ خلاف میرٹ تقرریوں سے باز رہے نواز شریف خود بھی جھوٹا تھا اس کے وعدے بھی جھوٹے نکلے وہ اپنے جھوٹے وعدوں سمیت اپنے منطقی انجام کو پہنچ گیا ہم نے ریاست بھر میں پی ٹی آئی کشمیر کی ممبرشپ شروع کر رکھی ہے اس کے بعد تنظیم سازی کرنی ہے اس لیے ہمیں حکومت بنانے کی جلدی نہیں لیکن فاروق حیدر حکومت کے تیور صاف بتا ریے ہیں کہ اس حکومت کا حانے کی جلدی ہے۔ ریاستی تشخص کی بحالی ہماری ترجیحات کا حصہ ہے اس کے لیے حکومت کا ساتھ بھی دیا مگر وفاقی اداروں کی ریاست کے اندر مداخلت گوارا نہیں اچھی شہرت کے حامل شخص کو احتساب بیور کا چئیرمین لگایا جائے تاکہ آزاد کشمیر میں انصاف کا بول بالا ہو۔****
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات