ایکٹ 74 میں ترمیم سے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کشمیری قوم کے دل جیت لیے ، آزاد کشمیر حقیقی معنوں میں بااختیار ہوئی ‘نوازشریف ‘فاروق حیدر خان سمیت تمام ممبران اسمبلی کوانقلابی اقدامات اٹھانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں

آزاد ریاست جموں وکشمیر کے وزیر قانون حاجی جاوید اختر کی بات چیت

اتوار 10 جون 2018 15:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) آزاد ریاست جموں وکشمیر کے وزیر قانون حاجی جاوید اختر نے کہاہے کہ ایکٹ 74 میں ترمیم سے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کشمیری قوم کے دل جیت لیے ، آزاد ریاست جموں وکشمیر حقیقی معنوں میں بااختیار ہوئی ،قائد ن لیگ نوازشریف ، وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان سمیت تمام ممبران اسمبلی کوانقلابی اقدامات اٹھانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ہماری حکومت نے تحفظ ناموس رسالت بل ،ایکٹ 74 میں ترمیم،میرٹ کی بحالی سے خطہ کشمیر کاوقار بلند کیا،وزیراعظم آزادکشمیر نے پہلی مرتبہ 70 سال بعد آزادکشمیر کو بااختیا ربنایا،آزادکشمیر کی آئینی ، مالیاتی خودمختاری پاکستان کے مفاد میں ہے،بااختیار آزادکشمیر پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کی ضمانت ہے،مستحکم پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تقویت اور کامیابی کاضامن ہے ،آزاد ریاست جموں وکشمیر کے وزیر قانون حاجی جاوید اختر نے کہاہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ کہ ایکٹ 74 میں ترمیم، کشمیر کونسل کے اختیارات آزادکشمیر کوملنے سے آزادکشمیر حقیقی معنوں میں بااختیار حکومت بن گئی ،نبی کریم کے غلام ہونے کے ناطے ختم نبوت بل کی منظوری بھی مسلم لیگ ن حکومت کااحسن کارنامہ ہے، آزادکشمیر میں میرٹ کی بحالی ، رشوت کے خاتمہ کیلئے وزیراعظم آزادکشمیر نے جماعتی مفادات سے بالا تر ہوکر قومی مفادات کیلئے این ٹی ایس کانفاذ کرکے خطہ کو اہل اور گریڈ 1میں پاس ہونیوالے امیدواروں پر مشتمل اساتذہ سکولوں کومہیا کیئے جس سے نسل نو کو بہترین راہنمائی ملے گی ،انہوں نے کہاکہ ایکٹ 74 کی ترمیم ،ایکٹ2018کے نفاذ پر ایوان مبارک باد کامستحق ہے، بجٹ اضافہ کرنے پر قائد مسلم لیگ ن پاکسان وسابق وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کے کشمیر ی قوم احسان ممنون ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان کی جرات کوسلام پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے اپنے قائدانہ صلاحیتوں سے آزادکشمیر کوباوقار بنانے اور ایکٹ 74 میں ترمیم کرکے بااختیار بنا یاکہ جن کی صدارت میں آزادکشمیر قانون سازاسمبلی میں ختم نبوت جیسے بل کی منظوری اور ایکٹ 74 میں ترمیم کاکریڈٹ بھی تمام ممبران اسمبلی ووزراء کرام کو جاتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں تاریخ ساز بجٹ 2016-17 اور2018-19 ہے ۔یقینا فاروق حیدرخان کااہم کارنامہ ہے ۔