باغ میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں نے شہر کے اندر ٹریفک کے مسائل اور امن وامان تباہ کر کے رکھ دیا ہے ‘بااثر شخصیات اپنی مرضی سے جہاں چاہیں غیر قانونی اڈہ کھول کر عوام اور ٹرانسپورٹروں کے لیے مسائل پیدا کر رہے ہیں

ٹرانسپورٹر یونین ضلع باغ کے سنیئر نائب صدر سردار محمد تسلیم خان کی صحافیوں سے بات چیت

اتوار 10 جون 2018 15:50

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) ٹرانسپورٹر یونین ضلع باغ کے سنیئر نائب صدر سردار محمد تسلیم خان نے کہا ہے کہ باغ میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں نے شہر کے اندر ٹریفک کے مسائل اور امن وامان تباہ کر کے رکھ دیا ہے بااثر شخصیات اپنی مرضی سے جہاں چاہیں غیر قانونی اڈہ کھول کر عوام اور ٹرانسپورٹروں کے لیے مسائل پیدا کر رہے ہیں ان خلاف کوئی ایکشن لینے والا نہ تھا اور آئے روز ٹرانسپورٹرز اور لوگوں کے درمیان تصادم ہوتے رہتے تھے غیر قانونی اڈوں کے خاتمہ کے لیے ڈپٹی کمشنر باغ سردار وحید خان،اور نئے آنے والے اسسٹنٹ کمشنر جو ایک جرت مند آفیسر ہیں اور تحصیلدار مال سبیل منہاس نائب تحصیلدار سردار اعجاز عباسی نے غیر قانونی اڈوں کے خاتمہ کے لیے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈھلی اڈہ جو حیدری چوک کے ساتھ ایک عرصہ سے طاقت اور بدمعاشی کے زور چل رہا تھا اور گزشتہ دو سال سے عدالتی حکم کے تحت اس اڈے کو منسوخ کیا گیا تھا عدالتی حکم کو نہ مانتے ہوئے چل رہا تھا بالا آفیسران نے انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے اس غیر قانونی اڈے کو بند کر کے آئے روز ہونے والے تصادم کو ہمیشہ کے لیے روک دیا ہے جس پر باغ کے تمام ٹرانسپورٹرز باغ انتظامیہ کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے غیر قانونی اڈوں کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سردار تسلیم خان نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر نے غیر قانونی اڈوں کی حوصلہ شکنی کر کے ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر کردیا ہے انہوں نے کہا کہ ڈھلی اڈہ جیسے بند کیا گیا یہ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود چل رہا تھا اور ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے رہا رتھا انہوں نے بتایا کہ غیر قانونی اڈوں کی سرپرستی کرنے والے مختلف سازشوں میں مصروف ہیں ہم انتظامیہ کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کریں گے اور اس طرح مافیا کے خلاف کاروائی کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :