سابق ڈپٹی میئر مظفرآباد راجہ ساجد اشرف کی11ویں برسی انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی

اتوار 10 جون 2018 15:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) سابق ڈپٹی میئر مظفرآباد راجہ ساجد اشرف کی11ویں برسی انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی ،برسی کی تقریب میں سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ وکلاء ودیگر مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی ،برسی کی تقریب اُن کی رہائش گاہ سکندر ہائوس نیا محلہ منعقد ہوئی ،برسی کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمان ،سینئر قانون دان محمود بیگ ،ایم ڈی اپیکس ورلڈخرم شہزاد،امجد مغل ،ہارون آزاد،ظہور شاہ جی ،ملک زاہد ،کے علاوہ دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

مرحوم کے بلند درجات کے لیے بزرگ عالم دین ندیم شاہ جی نے دعا کی ، اس موقع پر خصوصی دعائیہ تقریب منعقد کی گئی قرآن خوانی کی گئی ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مسعود الرحمان نے کہا کہ راجہ ساجد اشرف ایک ہر دلعزیز شخص تھے بحیثیت ڈپٹی میئر مظفرآباد نے شاندار خدمات سرانجام دیئے ہیں اُن نے لوگوں کی فلاح وبہود کیلئے کسی قسم کی کوئی کسر باقی نے چھوڑی ،غریب لوگوں کے ساتھ ہمیشہ نے بھرپور تعاون کیا ۔

(جاری ہے)

راجہ ساجد اشرف ایک اچھے سیاست دان تھے اور ایک ملنسار شخصیت کے مالک بھی تھے انہوں نے شہر کے مسائل کی طرف خصوصی توجہ دی اور بہت سے سٹی کے اندر کامر کروائے لوگ آج بھی اُن کی خدمات کو سراہتے ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے ۔

متعلقہ عنوان :